آسٹریلیا ویمن ٹیم کی کپتان جوڈی فیلڈز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا ویمن ٹیم کی کپتان جوڈی فیلڈز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


میلبورن( نیٹ نیوز) آسٹریلیا ویمن ٹیم کی کپتان جوڈی فیلڈز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ فیلڈز کو 2009ء میں رولٹن کی جگہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور انہوں نے 58 انٹرنیشنل میچوں میں ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے 2013ء میں ون ڈے اور 2014ء میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ٹائٹلز اپنے نام کئے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران جوڈی فیلڈز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہوں نے کہا یہ فیصلہ ان کیلئے آسان نہیں تھا تاہم فٹنس مسائل کے باعث میری کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے میں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...