لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر93 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ17کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس12.06پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5883.53پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل 12لاکھ52ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز34لاکھ42 ہزار500 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔
مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3 لاکھ55 ہزارحصص،بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے3 لاکھ3 ہزار500 حِصص۔ جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے90 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔آج سب سے زیاد ہ اضافہ ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.01روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایکسائیڈ پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.01روپے کم ہو گئی۔