خواتین کرکٹرز شادی کے بعد بھی کرکٹ جاری رکھ سکتی ہیں،عائشہ اشعر

خواتین کرکٹرز شادی کے بعد بھی کرکٹ جاری رکھ سکتی ہیں،عائشہ اشعر


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مینجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ خواتین کرکٹرز شادی کے بعد بھی کرکٹ جاری رکھ سکتی ہیں۔ عائشہ اشعر نے کہاکہ ڈاکٹرز، لیکچرز، ٹیچرز اور دیگر شعبوں میں ملازمت کرنے والی خواتین شادی کے بعد اپنی ملازمت جاری رکھ سکتی ہیں تو خواتین کرکٹرز کے لئے بھی شادی کے بعد کرکٹ کھیلنا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔کرکٹ ایک پروفیشنل کھیل ہے جس میں حصہ لیکر خواتین کا نہ صرف روزگار کا مسئلہ حل ہوتا ہے بلکہ پوری دنیا میں خواتین کرکٹرز پاکستان کا نام روشن کرتی ہیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل سطح پر کامیابیوں اور پی سی بی کے سپورٹ کرنے سے پاکستان میں ویمن کرکٹ ترقی کررہی ہے اور ٹیم کو ملک کے مختلف حصوں سے نیا ٹیلنٹ مل رہا ہے۔عائشہ اشعر نے کہاکہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کسی ایک ٹورنامنٹ میں ناکامی سے ان کی ماضی کی کامیابیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے انہوں نے کہاہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے بہترین کمبی نیشنل پر مشتمل ہے اور تمام کھلاڑی نہ صرف فٹ ہیں بلکہ دن بدن ان کی پرفارمنس میں بہتری آرہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...