ثانیہ مرزا برمنگھم اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا برمنگھم اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن ( نیٹ نیوز) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے برمنگھم اوپن ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک نے دوسرے راؤنڈ میں اکسانا اور جائی زینگ کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارجیا کی اکسانا اور ان کی چینی جوڑی دار جائی زینگ کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔