انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ہائی پرفارمنس کورس ختم

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ہائی پرفارمنس کورس ختم


دی ہیگ ( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے تحت منعقدہ ہائی پرفارمنس ہاکی کوچنگ کورس روٹرڈیم میں ختم ہوگیا ہے، چھ روزہ کورس میں پاکستان کی جانب سے اولمپئنز طاہرزمان، خواجہ جنید اور وسیم احمد نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق ان کی کورس میں کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ خواجہ جنید کورس کے بعد لندن جبکہ وسیم احمد ایتھلیٹ کمیٹی کے انتخابات میں شرکت کیلئے دی ہیگ روانہ ہوگئے۔ کورس میں 50 سے زائد کوچز نے شرکت کی تھی جس میں تمام شرکاء4 کا تحریری اور عملی ٹیسٹ بھی لیا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...