قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ کراچی منتقل

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ کراچی منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھرقومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ کراچی منتقل کردیا ہے۔قبل ازیں کراچی کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے یہ کیمپ اسلام آبادمنتقل کیا گیا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا کہ جوہر بارو ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ٹیم کا تر بیتی کیمپ 14جون سے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ممکنہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیپ کمانڈنٹ منظور الحسن کو رپورٹ کریں۔اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم کے ہاسٹل میں کمروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیمپ کو کراچی شفٹ کیا جارہا ہے۔