آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اگست میں تین ملکی سیریز میں شرکت کرے گی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اگست میں تین ملکی سیریز میں شرکت کرے گی


ہرارے ( نیٹ نیوز ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اگست میں تین ملکی سیریز میں شرکت کرے گی ۔ اس سیریز میں آسٹریلیا کے ساتھ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ اس سیریزکی میزبانی زمبابوے کرے گا ۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ 25اگست کو زمبابوے اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا دوسرا میچ 27 اگست کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی