کرس گیل نے ٹیسٹ میں 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

کرس گیل نے ٹیسٹ میں 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنگسٹن( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 7 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ سنگ میل عبور کر نے والے ویسٹ انڈیز کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے، انہوں نے کیویز ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ انکو 7 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف تین رنز درکار تھے جو انہوں نے کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بناکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ یہ کرس گیل کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ تھا، انہوں نے پہلی اننگز میں 64 جبکہ دوسری اننگ میں 10 رنز بنائے ۔