ورلڈ اسنوکر کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

ورلڈ اسنوکر کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع


کراچی(آن لائن) آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اور ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا ۔ مصر کے شرم الشیخ میں 18 سے 29 جون تک کھیلی جانے والے ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور محمد سجاد کریں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 9جون سے شروع ہونا تھا لیکن کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والی دہشت گردی کے باعث کیمپ تین دن لیٹ شروع ہورہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...