مشن ختم نہیں ہوا، کھیل کی ترقی کیلئے کوشاں رہونگا،سیپ بلاٹر

مشن ختم نہیں ہوا، کھیل کی ترقی کیلئے کوشاں رہونگا،سیپ بلاٹر


سوئٹزر لینڈ( نیٹ نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کہا کہ ان کا مشن ختم نہیں ہوا اور انھیں تنظیم کی جانب سے پانچویں بار انتخاب لڑنے کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 78 سالہ سیپ بلاٹر پر رشوت ستانی کے مبینہ الزامات سے فٹبال کی عالمی تنظیم کی شبیہ کو نقصان پہنچانے سے تنقید ہوتی رہتی ہے۔تاہم برازیل میں فٹبال کے عالمی مقابلوں کا آغاز ہونے سے پہلے فیفا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ تنظیم کی صدر کی حیثیت سے انتخاب لڑنے کے لیے عمر اور ایک امیدوار کتنی بار صدر کا انتخاب لڑ سکتا ہے پر پابندی عائد نہیں کرے گی۔سوئٹزر لینڈ میں فیفا کی کانگرس سے خطاب کرتے ہوئے بلاٹر کا کہنا تھا کہ انھیں معلوم ہے ان کا مینڈیٹ آئندہ برس 29 مئی کو ختم ہو جائے گا تاہم میرا مشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔انھوں نے مزید کہا ’ہم سب مل کر فیفا کو نئی شکل دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...