ٹیم 2006ء کی روایت دوہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اینڈریا پرلو

ٹیم 2006ء کی روایت دوہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اینڈریا پرلو


ریوڈی جینز ( نیٹ نیوز) اٹالین فٹ بالر اینڈریا پرلو نے کہا ہے کہ ٹیم 2006ء کی روایت دوہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ملک کو پانچویں بار عالمی ٹائٹل دلوا کر شاندار طریقے سے انٹرنیشنل کیریئر ختم کرنے کا خواہاں ہوں۔ اٹلی کی ٹیم کو 4 بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے اور اس نے آخری بار 2006ء میں فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم با صلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ٹیم میگا ایونٹ کے ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلے گی اور مجھے پورا یقین ہے کہ اگر کھلاڑی متحد اور جذبے سے کھیلے تو کسی بھی ٹیم کیلئے ہمیں شکست دینا آسان نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے، ابتدائی میچ جیت کر میگا ایونٹ کا جاندار طریقے سے آغاز کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ اٹالین ٹیم کل ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی

مزید : کھیل اور کھلاڑی