سینئرسکوائش ٹورنامنٹ ، قومی ویمن نے چین شکست دیدی

سینئرسکوائش ٹورنامنٹ ، قومی ویمن نے چین شکست دیدی

ہانگ کانگ( نیٹ نیوز) 17 ویں ایشین سینئر مینز اینڈ ویمنز سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ویمن نے چین کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی ویمن ٹیم کو پہلے میچ میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں ویمنز ایونٹ کے گروپ بی کے میچ میں پاکستان کا مقابلہ چین سے تھا۔ پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی ماریا طور نے حریف چینی کھلاڑی لی ڈانگ جن کو زیر کیا۔ چین کی جن یوئی نے دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑی مقدس اشرف کو شکست دے کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے اور آخری سنگل مقابلے میں پاکستان کی ثمر انجم نے چین کی ڈان سی کو زیر کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 سے فتح دلا دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی