ورلڈ کپ، 736میں سے 365کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکساں

ورلڈ کپ، 736میں سے 365کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکساں


کراچی(آن لائن)برازیل میں جمعرات سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ فٹ بال2014۔ ٹورنامنٹ کی دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے دنیا بھر کی مختلف ٹیموں کے 736 کھلاڑیوں میں سے 365 کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش حیرت انگیز طور پر یکساں ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 7 کھلاڑی ویلنٹائن ڈے پر پیدا ہوئے۔ ورلڈ کپ کھیلنے والی تمام 32قوموں کے انفرادی اسکواڈ میں 23کھلاڑی شامل ہیں۔ موجودہ اعداد و شمار کے تحت ان اسکواڈز کے 50.7ارکان کی تاریخ پیدائش یکساں ہونے کی توقع کرتے ہیں۔ ان اسکواڈز کے تقریباً 16کھلاڑی کھیل میں حصہ لے رہے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ 19ٹیموں کی جانب سے کھیل میں حصہ لینے والے تقریباً 60فیصد کی تاریخ پیدائش یکساں ہے۔ ان میں برازیل کے ہلک اور پالینہو دونوں کی تاریخ پیدائش 25جولائی ہے۔ یہی صورتحال الجیریا، ارجنٹائن، چلی، کولمبیا، فرانس، جرمنی، ایران، ہالینڈ، پنڈوراس، نائجیریا، روس، ساؤتھ کوریا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے کھلاڑیوں کی ہے۔ارجنٹائن، ایران، نائجیریا، ساؤتھ کوریا اور سوئٹزرلینڈ کے دو کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکساں ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی