بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائیگا

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائیگا


ڈھاکہ ( نیٹ نیوز) بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز اتوار سے شروع ہوگی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 15جون کو کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن 12بجے جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بجے شروع ہوگا ۔ دنوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 17جون کو کھیلا جائے گا ۔

جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 19جون کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز آخری ایک روزہ میچ میں بھی انہی اوقات میں کھیلے جائیں گے ۔ اس سیریز میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی قیادت مشفیق ارحیم اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت سریش رائنا کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی