ورلڈ کپ میں شامل 7 ٹیموں کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ورلڈ کپ میں شامل 7 ٹیموں کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات


ریوڈی جنیرو( نیٹ نیوز)برازیل میں جاری 20 ویں فیفا ورلڈ کپ کے دوران 32 میں سے 7 ٹیموں کیلئے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ برازیل انٹیلی جنس ایجنسی آبن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رونالڈو بلہم ورلڈ کپ کے دوران میزبان برازیل اور امریکہ سمیت سات ٹیموں کو اعلیٰ معیار کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ کیلئے برازیلین سکواڈ جس ہوٹل میں ٹھہرا ہے اس کے اردگرد سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، ہوٹل کے ارد گرد مقامی اور وفاقی پولیس، فوج اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے باقی پانچ ٹیموں کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی