ففٹبال ورلڈ کپ کے میلہ کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز

ففٹبال ورلڈ کپ کے میلہ کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز
 ففٹبال ورلڈ کپ کے میلہ کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز
کیپشن: afzel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ بالآخر سج گیا شائقین کو جس میگا ایونٹ کا شدت سے انتظار تھا وہ شروع ہوچکا ہے رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے اس کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شائقین کے دل جیت لئے ایک ماہ تک جاری اس ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آرہی ہیں ٹائٹل کونسی ٹیم اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوتی ہے اس کیلئے شائقین کو انتظار کی ضرورت ہے پاکستان کی فٹبال ٹیم چاہے اس ایونٹ میں شریک نہیں ہے لیکن اس ایونٹ کی گہماگہمی پاکستان میں بھی زور و شور سے دیکھی جاسکتی ہے بڑے بڑے مقامات پر میچز دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ شائقین میچوں سے محظوظ ہوسکیں کون سی ٹیم جیت کیلئے فیورٹ ہے اس وقت یہ اندازے لگائے جارہے ہیں برازیل میں اس ایونٹ کو لیکر ایک نئی دنیا بسی ہوئی ہے امید ہے کہ یہ ایک یادگار ایونٹ ثابت ہوگا کھیلوں کی دنیا کاسب سے بڑا یہ ایونٹ ہے اور بلاشبہ شائقین کی جتنی دلچسپی اس ایونٹ میں ہوتی ہے اور وہ جتنا جوش و خروش کا مظاہرہ وہ اس ایونٹ کو لیکر کرتے ہیں وہ کسی اور کھیل کو نصیب نہیں ہے ایونٹ میں شامل ہر ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ کامیابی کا سہرا اپنے سر سجائے شائقین کو یقینی طور پر ایونٹ میں بہت کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے سپین کی ٹیم اپنے اعزاز کادفاع کررہی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ اس میں کامیاب ہوجاتی ہے کہ نہیں ہر ٹیم کے عزائم بہت بلند نظر آرہے ہیں پاکستان کی ٹیم اس ایونٹ میں شریک نہیں ہے لیکن اس کے باوجود شائقین مایوس نہیں ہیں اور ہر ایک اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپور ٹ کرنے میں لگا ہوا ہے لیکن ان کو اس بات کی امید ہے کہ ایک دن آئے گا جب پاکستان کی فٹبال ٹیم بھی اس ایونٹ کا حصہ ہوں گی بہرحال اس ایونٹ کا آغاز ہوچکا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنے سحر میں مبتلاکیا ہوا ہے اور اب اس کے انجام پر سب کی نظریں مرکوز ہیں کہ کون سی ٹیم جیتتی ہے ایونٹ میں شریک ٹیموں کے عزائم اور حوصلے بلند ہیں اور ہر ایک کوشش کرے گاکہ ان کی ٹیم اس ایونٹ کی جیت کا سہرا اپنے سر سجائے برازیل کو اس دوسری مرتبہ اس ایونٹ کی میزبانی کا شرف حاصل ہورہا ہے ۔