شاہد آفریدی ٹی 20 کے بہتر کپتان ثابت ہونگے وسیم اکرم

شاہد آفریدی ٹی 20 کے بہتر کپتان ثابت ہونگے وسیم اکرم

کراچی(آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے مصباح الحق کو بہادری سے کپتانی کرنا چاہئے، شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کپتان ثابت ہونگے۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یونس خان کو بی کیٹیگری میں شامل کرنا ناانصافی تھی، پی سی بی اے کیٹگری میں شامل کر کے غلطی کا ازالہ کردیا یونس خان کو آنکھیں بند کرکے اے کیٹیگری دینی چاہئے تھی، محمد عرفان کو سی کیٹیگری میں رکھنے پر بھی وسیم اکرم نے افسوس کا اظہار کیا۔۔کنگ آف سوئنگ وسیم اکرم نے حفیظ کے استعفی کے بعد شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا موزوں کپتان قرار دیا۔سابق کپتان نے مصباح الحق کو ہار کا خوف ذہن سے نکالنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں سے نرمی سے پیش آئے اورغیرملکی لیگزمیں شرکت کی اجازت دیا کرے کیربین لیگ کھیلنے جانیوالے کھلاڑیوں کو سری لنکا کی تیاریوں کیلئے لگائے جانیوالے کیمپ میں مدعو نہ کیا جائے سابق کپتان نے کہاکہ سری لنکاکے خلاف سیریز اسان نہیں ہوگی اس کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی