سٹیج ڈرامے سے ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے کردار ختم ہوتے جا رہے ہیں،شبنم چوہدری

سٹیج ڈرامے سے ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے کردار ختم ہوتے جا رہے ہیں،شبنم ...


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ شبنم چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے میں ڈانس ہی سب کچھ نہیں ہوتا بلکہ سٹیج کا اصل حسن کردار ہے اوراسکے بغیر اسٹیج ادھورا ہے ‘ بد قسمتی سے اب سٹیج ڈرامے سے ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے کردار ختم ہوتے جا رہے ہیں اورسارا ڈرامہ جگت بازی اور ڈانس میں گزر جاتا ہے ۔’’پاکستان‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے شبنم چوہدری نے کہا کہ سٹیج کے حوالے سے راحیل شاہ ان چند ڈائریکٹر زمیں سے ایک ہیں جو کردار کو پرموٹ کرتے ہیں اور یہ اچھے ڈائریکٹر کی خوبی ہے ۔میں اب ٹی وی پر بھی کام کروں گی۔

مزید : کلچر