ہالی ووڈ فلم \'ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی\' کی تقریب رونمائی

ہالی ووڈ فلم \'ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی\' کی تقریب رونمائی

لندن( نیٹ نیوز)لندن میں ہالی ووڈ فلم \'\'ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی\'\' کی تقریب رونمائی ہوئی، تقریب میں اداکارہ انجلینا جولی نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے،اداکارہ انجلینا جولی نے اداکاری اور ہدایتکاری کے ساتھ اب میزبانی کی دنیا میں بھی قدم رکھ لیا، لندن میں فلم \'\'\'\'ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی\'\' کی تقریب رونمائی میں میزبانی کرتی نظر آئیں، دوہزار گیارہ میں بننے والی فلم \'\'ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی\'\' انجلینا جولی کی بطور ہدایتکارہ ڈیبیو فلم تھی، فلم کی تحریر اور پروڈکشن بھی انجلینا جولی نے کی تھی۔فلم کی کہانی انیس سو نوے میں بوسنیا میں ہونے والی جنگ پر مبنی ہے۔ جس میں ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید : کلچر