فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دکھی ہوتا ہے،میڈم سنگیتا

فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دکھی ہوتا ہے،میڈم سنگیتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ میڈم سنگیتا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دکھی ہوتا ہے لیکن پھر بھی مایوس نہیں کہ اچھے دن ضرور آئیں گے‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں ایک جذبے کے تحت کام کیا جاتا تھا اور جب جذبہ ہو تو منزلیں آسان ہو جاتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میڈم سنگیتا نے کہا کہ ہمارے دور میں نمبر ون کی دوڑ نہیں ہوتی تھی بلکہ سب ایک جذبے اور نیک نیتی سے ایک دوسرے سے کام میں سبقت لیجانے کیلئے کوشاںں ہوتے تھے ۔
‘آج انڈسٹری میں اس طرح کا کام بھی نہیں ہو رہا لیکن پھر نمبر ون کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انڈسٹری والوں سے کہوں گاکہ اپنے سینئرز کو نظر انداز نہ کریں بلکہ انکے تجربے سے استفادہ کریں۔

مزید :

کلچر -