اردو فلم تمنا آج ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی

اردو فلم تمنا آج ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی

کراچی(آن لائن) اردو فلم تمنا آج ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی ۔ فلم کو سنسر بورڈ نے گزشتہ روز سنسر سرٹیفکیٹ دیدیا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں مہرین راحیل ، فریال گوہر ، سلمان شاہد ، عمیر رانا اور دیگر شامل ہیں ۔ فلم کی کہانی سٹیون مور اور جلال خان نے لکھی ہے ’’ خدا کیلئے ‘‘ جیسی مشہور فلم میں شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے والی سارہ ترین فلم کی پروڈیوسر ہیں مہرین راحیل کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے لیے شاندار تجربہ تھی انہوں نے کہا کہ یہ فلم پاکستان میں فلمسازی کے معیار کو بلندی عطا کریگی ۔

مزید : کلچر