ہالی ووڈ فلم’’ دی سگنل آج امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک( نیٹ نیوز) ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈکی سائنس فکشن فلم’’ دی سگنل‘‘(آج) جمعہ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ولیم اوبنک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے نوجوان کالج اسٹوڈنٹ کے گِردگھوم رہی ہے جسے صحرا و بیاباں سے پْراسرار سگنلز موصول ہوتے ہیں جن کی حقیقت تک پہنچنے کیلئے سائنسدان نوجوان کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیتے ہیں۔سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی۔
اس فلم میں ہالی ووڈ اداکار لورنس فش برگ،سارہ کلارک، بریٹن ٹھیویٹس، اولیویاکوک اورلِن شین اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔