پروڈیوسر یامین ملک کاسوپ ’’لاگے نہ جیا‘‘کامیابی سے آن ائیر

پروڈیوسر یامین ملک کاسوپ ’’لاگے نہ جیا‘‘کامیابی سے آن ائیر
 پروڈیوسر یامین ملک کاسوپ ’’لاگے نہ جیا‘‘کامیابی سے آن ائیر

  


لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر یامین ملک کا سوپ ’’لاگے نہ جیا‘‘کامیابی کے ساتھ پی ٹی وی ہوم سے آن ائیرہے۔سہیل افتخار خان کی ڈائریکشن میں بنائے جانے والے اس سوپ کے نمایاں فنکاروں میں غلام محی الدین،کرن حق،جبران،زیب چوہدری،عثمان پیرزادہ ،ایش خان اور صوبیہ خان شامل ہیں ۔’’لاگے نہ جیا‘‘میں صوبیہ خان کو حال میں ہی ایک اہم کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے۔وہ اس میگا پراجیکٹ میں وکیل کا رول ادا کررہی ہیں۔اس سوپ کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی عادل عسکری ہیں۔

مزید : کلچر