بالی ووڈ فلم’’ ایک ولن‘‘27جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بالی ووڈ فلم’’ ایک ولن‘‘27جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
بالی ووڈ فلم’’ ایک ولن‘‘27جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)شردھا کپور، سدھارتھ ملہوترا اور رتیش دیش مکھ کی فلم ایک ولن کا اسپیشل سونگ ریلیز کر دیا گیا ۔بھولی بھالی سی پراچی ڈیسائی عشق میں آواری بن جانے کی لگارہی ہیں صدا، پراچی ڈیسائی کا یہ روپ اور گیت کے بول ، رتیش دیش مکھ کو دلا رہے ہیں اپنی حسینہ کی یاد، بیتے لمحے یاداشت میں ہوئے ایسے محفوظ، کہ کردیا ارد گرد سے بے گانہ، اس نئے ویڈیو سونگ ’’آواری‘‘ میں پراچی ڈیسائی ، رتیش اور سدھارتھ کے ساتھ ساتھ آمنہ شریف بھی روایتی مہاراشٹین بیوی کے روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔قدم قدم پر تجسس ، مار پیٹ اور پیار کی الگ سی داستان لے کر ’’ایک ولن‘‘ 27 جون کو سینما گھروں میں لگ رہی ہے۔

مزید : کلچر