پنجاب ٹیچرز یونین کاسجاد اکبر کاظمی کی جبر ی ریٹائرمنٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

پنجاب ٹیچرز یونین کاسجاد اکبر کاظمی کی جبر ی ریٹائرمنٹ کیخلاف احتجاجی ...


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرزیونین لاہور کے عہدیداران میاں ارشد ، ملک سعید، ملک مستنصر اعوان ، رانا خالد ، مرزا طارق ، عبدالغفار اعوان ، جاوید چوہدری، چوہدری محمد علی، اسلم گھمن ، اکرم بٹ، غلام مصطفی سندھو، یار محمد، رانا لیاقت علی و دیگر کے علاوہ سینکڑوں اساتذہ نے اپنے قائد صدرمرکزیہ پنجاب ٹیچرز یونین سید سجاد اکبر کاظمی کی جبر ی ریٹائرمنٹ کیخلاف پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا اساتذہ نے اپنے مطالبات پر مشتمل پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر سید سجاد اکبر کاظمی کی بحالی اور اظہار یکجہتی کے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں کا کہنا تھا کی سید سجاد اکبر کاظمی کو اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے جد وجہد کرنے کی سزا دی گئی ہے جو کسی صورت قبول نہیں جدو جہد کرنا ہمارا آئینی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ملک سے غداری ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین ہمیشہ سے پُرامن جدو جہد کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی کیونکہ ہم تعلیمی نظام کی اصلاح چاہتے ہیں۔ افسران کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اساتذہ کے لئے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ نہ تو پرموشن وقت پر دی جاتی ہے اور نہ ٹیچرز پیکیج، جبکہ رخصت اتفاقیہ و استحقاقیہ پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

ریشنلائزیشن کی آڑ میں سینکڑوں اساتذہ کو پریشان کیا گیا۔ اگر ان مسائل کے حل کے لئے آواز بلندکرنا جرم ہے تو پنجاب ٹیچرز یونین کے کارکنان یہ جرم کرتے رہیں گے اور سید سجاد اکبر کاظمی کی قیادت میں اساتذہ کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی چاہے اس کے لئے ہمیں کوئی بھی قربانی دینی پڑے ۔ہمیں سید سجاد کاظمی صاحب کی قیادت پر فخر ہے کہ انہوں نے اساتذہ کے مفادات کا سودا نہیں کیا ورنہ محکمہ تعلیم میں کچھ لوگ پوسٹوں کو بچانے کیلئے اپنے ضمیر تک کا سودا کرنے میں دیر نہیں کرتے۔اور ناجائز طور پر اساتذہ کو سزائیں دے کر ارباب اختیار کو خوش کیا جاتا ہے۔ محکمہ تعلیم لاہور میں کرپشن عروج پر ہے۔ صرف ایک ڈپٹی ڈی ای او تقریباً 20 لاکھ روپے خورد برد کر چکا ہے۔یہ ہی نشاندہی سید سجاد اکبر کاظمی نے بھی کی تھی لیکن کرپٹ مافیا کی سرپرستی جاری ہے اور حق کی آواز بلند کرنے والوں کو سزائیں دی جارہی ہیں۔اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی نے شرکاہ احتجاج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی میں آپ لوگوں کا اظہار یکجہتی کرنے کیلئے آنا میرے لئے باعث صد افتخار ہے اور میں آئندہ بھی انشاء اللہ آپ لوگوں کے اعتماد پر پورا اُتروں گا خواہ کیسی ہی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔احتجاج کے اختتام پرقائدین نے مورخہ 18 جون بروز بدھ ایجوکیشن کمپلیکس 9 ہال روڈ پر احتجاجی جلسہ کا اعلا ن کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...