پنجاب کا بجٹ آج عوام پر بجلی بن کر گرے گا، سعدیہ سہیل

پنجاب کا بجٹ آج عوام پر بجلی بن کر گرے گا، سعدیہ سہیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ وزیر خزانہ پنجاب کی بجٹ تقریر کے دوران عوام اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور خدا سے توبہ کریں ان کے لئے مزید مشکل وقت آنے والا ہے ،وزیر خزانہ کی تقریر کے اختتام پر عوام شکرانے کے سجد ے بجا لائیں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کا بجٹ آج عوام پر بجلی بن کر گرے گا وزیر خزانہ کی تقریر جھوٹ اور فریب پر مبنی ہوگی ،پہلے وفاقی حکومت نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولا اور اب پنجاب حکومت عوام کے ساتھ جھوٹ بولے گی ،ن لیگ آج جھوٹ بولنے کا نیا ریکارڈ قائم کرے گی ،جعلی سپورٹس فیسٹول کے ذریعہ ن لیگ کا نام گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل ہویا نہ لیکن جھوٹ بولنے اور عوام سے دھوکہ دینے پر اس جماعت کا نام اس بک میں ضرور آئے گا ، بجٹ اجلاس میں ترقیاتی کاموں کے بڑے بڑے اعلانات کرکے آج پنجاب کے بادشاہ عوام کو خوش کرنے کی کوشش کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...