پی ٹی آئی دھاندلی کیخلاف آج الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرے گی ، عبدالعلیم خان

پی ٹی آئی دھاندلی کیخلاف آج الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرے گی ، عبدالعلیم ...


لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری پاکستان کی سیاسی تاریخ کا بڑا سانحہ ہے جسے عوام کسی صورت بھولنے کیلئے تیار نہیں غیر منتخب نمائندوں کو پاکستان کے مقدس ترین ایوان میں بٹھانا پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ۔ عوامی مینڈیٹ پر الیکشن کمیشن کاڈرون حملہ جمہوریت کا انتہائی بے رحمانہ قتل ہے جسے کی تحقیق کیے بغیر سیاسی سفر کو آگے نہیں چلایا جا سکتا ۔ تحریک انصاف کے احتجاجی جلسوں میں نوجوانوں، بزرگوں، عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد کی بھرپور شرکت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید کردی ، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی نے عوام کے سامنے ڈیموکریسی اور ایجنٹوکریسی کا چہرہ الگ الگ کردیا ہے ۔ 4 حلقوں میں ووٹوں کی پڑتال کا مطالبہ انتہائی جائز اورمناسب ہے جس سے حقیقی الیکشن نتائج عوام کے سامنے ہوں گے اور الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کا یہ عوامی فیصلہ ہر حال میں تسلیم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آج 10 بجے تحریک انصاف الیکشن کمیشن لاہورکے باہر الیکشن دھاندلی کے خلاف بھرپوراحتجاج کرے گی۔

جس میں تحریک انصاف کے عہدیدار ان اورورکرزکے علاوہ ہر مکتبہء فکرسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔تحریک انصاف حقیقی مینڈیٹ کی بازیابی تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی،اس سلسلے میں تمام ٹاؤنز اوریونین کونسلز سے رابطہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...