العلم ہائی سکول پنڈی داس روڈ شاہدرہ کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) العلم ہائی سکول‘ پنڈی داس روڈ‘ شاہدرہ‘ لاہور کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ نعیم القرآن‘ یوسف پارک‘ تحصیل فیروزوالا‘ ارمانی ٹیکسٹائیل اینڈ ڈریس ڈیزائن کالج‘ گلی رانا اقبال‘ شاہدرہ‘ حاوی پبلک ہائی سکول‘ میاں میر‘ مصطفی آباد‘ لاہور‘ سنی پبلک ماڈل سکول‘ ٹی نمبر5‘ بند روڈ‘ لاہور اور مدرسہ نظامیہ معین الاسلام‘ ٹی نمبر5‘ بند روڈ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 430تھی ۔