علمی و تحقیقی مجلہ ششماہی ’’جھات الاسلام ‘‘ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے منظور کر لیا

علمی و تحقیقی مجلہ ششماہی ’’جھات الاسلام ‘‘ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن ...


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف علوم اسلامیہ کی جانب سے 2007ء سے شائع ہونے والا علمی و تحقیقی مجلہ ششماہی ’’جھات الاسلام ‘‘ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے منظور کر لیا ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر محمد طاہر علی شاہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد عبداللہ کے نام جاری کئے گئے خط میں اس مجلہ کو \"Y\"کیٹگری میں رکھا گیا ہے مجلہ کی ادارت و مشاورت میں بین الاقوامی شخصیات بشمول علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیاکے پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی، جنوبی افریقہ سے ڈاکٹر سید سلیمان ندوی ، کینیڈا سے ڈاکٹر مظفر اقبال، انگلینڈ سے ڈاکٹر حافظ محمد سلیم ، ترکی سے پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید بریشک، مصر سے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم محمد ابراہیم اور انڈیا سے پروفیسر ڈاکٹر ٖظفرالاسلام اصلاحی کے کے نام ہیں اس سے پہلے ’’جھات الاسلام ‘‘ کے سیرت النبی ﷺ کی اشاعت خاص کو وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی طرف سے 2013ء میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہدکامران نے مجلہ کی مدیر ہ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر طاہر ہ بشارت اور مدیر ڈاکٹر محمد عبداللہ کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4