سردار عبدالرب نشتر کے یوم ولادت کے موقع پر خصوصی تقریب آج ہوگی

سردار عبدالرب نشتر کے یوم ولادت کے موقع پر خصوصی تقریب آج ہوگی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما،قائداعظمؒ کے رفیق خاص سردار عبدالرب نشتر کے 115 ویں یوم ولادت کے موقع پر آج صبح ایک خصوصی تقریب ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔اس تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ،ممتاز صحافی و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ جناب ڈاکٹرمجید نظامی کریں گے جبکہ مہمان خاص سردار عبدالرب نشترؒ کے پوتے محمد غالب نشتر ہوں گے تقریب کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4