پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی تربیتی ورکشاپ گورنمنٹ ڈگری کالج مظفر گڑھ میں منعقد ہوئی ورکشاپ میں ضلع بھکر اور تحصیل مظفر گڑھ و جتوئی میں فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کے پرنسپلز نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کو سکولوں کے مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے بارے میں لیکچرز دئیے گئے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کو جانچنے کے لیے سالانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تیاری میں معاونت کے لیے معلوماتی کتابچہ شائع کر دیا ہے اسی طرح آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کے لیے پارٹنر سکولوں کو شام کے اوقات میں کلاسز کے اجراء کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ۔ قبل ازیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیدہ مسلم علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید سفی سرور نے اپنے خطاب میں فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کے مجوزہ نئے ماڈل اور مالیاتی نظم و نسق کے بارے میں آگاہ کیا ۔