زیادہ مقدار میں سرخ گوشت کھانے سے کینسرکے امکانات بڑھ جاتے ہیں، بشیر مہدی

زیادہ مقدار میں سرخ گوشت کھانے سے کینسرکے امکانات بڑھ جاتے ہیں، بشیر مہدی

لاہور (جنرل رپورٹر)محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ زیادہ مقدار میں سرخ گوشت کھانے سے متعدد اقسام کے کینسرز کے امکانات بڑھ جاتے ہیں تاہم خاص طور پر چھاتی کے کینسر سے بڑے گوشت کے تعلق کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہ تھیں اس سلسلے میں محققین نے چھبیس سے پینتالیس برس کی درمیانی عمر کی قریب 88,000 سے زائد عورتوں کے ڈیٹا کا موازنہ کیا متعلقہ عورتوں نے 1991 میں اس تحقیق میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں بارہ سال تک اعداد و شمار جمع کرنے کے بعد اس تحقیق کے ابتدائی نتائج 2006 میں جاری کیے گئے تھے، جن کے مطابق چھاتی کے کینسر کا سرخ گوشت کھانے سے تعلق ہے۔ اب بیس برس تک اعداد و شمار جمع کئے جانے کے بعد حال ہی میں جاری کردہ نتائج نے بھی 2006 میں جاری کئے گئے نتائج کی تائید کی ہے تحقیق میں شامل خواتین کی خوارک میں بڑا گوشت مختلف مقداروں میں شامل تھا ان میں کچھ سرے سے ہی بڑا گوشت نہیں کھاتی تھیں یا ہفتے میں صرف ایک بار کھاتی تھیں جبکہ باقی کچھ ایک ہی دن میں چھ مرتبہ یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ اپنی خوراک میں گائے یا بکرے کا گوشت شامل کیا کرتی تھیں۔

محققین نے اعداد و شمار پر مبنی ماڈل تشکیل دے کر یہ اندازہ لگایا کہ جو خواتین اپنی خوراک میں سب سے زیادہ مقدار میں سرخ گوشت شامل کرتی رہیں، ان میں ہر ایک ہزار عورتوں میں دوسری عورتوں کے مقابلے میں چھاتی کے کینسر کے اوسطا 6.8 اضافی کیسز سامنے آئے۔ یہ اندازہ بیس برس کی غذائی عادات پر مبنی ہے۔ تحقیق کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں عورتوں میں چھاتی کے کینسر پیدا ہونے کے امکانات 12.5 فیصد ہیں۔ طبی ماہرین کو شبہ ہے کہ بڑے گوشت میں موجود پروٹین خلیوں کی تقسیم اور ٹیومر میں اضافے کے عوامل کو تیز تر بنا دیتے ہیں جبکہ بازاروں میں پیکٹوں میں دستیاب گوشت کی اشیا میں بھی چند ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں، جو اس عمل میں مدد دیتے ہیں۔تحقیق میں شامل اکثریت کی تعداد تعلیم یافتہ سفید فام امریکی خواتین کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ محققیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضروری نہیں دوسری نسلوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے نتائج یکساں ہوں۔ اس تحقیق کے نتائج صحت مند غذا کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کے بقول خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لیے اپنا وزن کم کرنے، ورزش کرنے اور درست مقدار میں پانی پینے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...