گیارہ مئی کو پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پرڈاکہ مارکرجعلی حکومت بنائی گئی، فرخ مون

گیارہ مئی کو پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پرڈاکہ مارکرجعلی حکومت بنائی گئی، فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی+ وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ چارحلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کیلئے تحریک انصاف نے ہردروازہ کھٹکھٹایا اورپورا ایک سال گزرگیا ہے اورہمیں آج تک انصاف نہیں ملا ،پی ٹی آئی پرامن طریقے سے اپنا جمہوری حق مانگ رہی ہے جوگیارہ مئی کوپنکچرلگا کرچھینا گیا تھا ،نام نہاد جمہوریت کی چیمپین جماعت مسلم لیگ (ن) چارحلقوں کی تصدیق کرانے سے ڈررہی ہے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ جب چارحلقوں کی تصدیق شفاف طریقے سے ہوگئی تو ان کے جعلی مینڈیٹ کے سارے پول کھل جائیں گے ۔فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرڈاکہ مارکرجعلی حکومت بنائی گئی جسے عوام نے مستردکردیا ہے چارحلقوں میں ووٹوں کی تصدیق تک پرامن احتجاج جاری رہے گا پنکچرلگانے والی جماعت کو اگراپنی مقبولیت کا اتنا ہی مان ہے توچارحلقوں کی تصدیق سے خوف کس چیزکا ؟ حکومت نے چارحلقوں کی تصدیق نہ کرائی توپھرہرطرف دما دم مست قلندرہوگا ۔