مالیاتی اداروں کے 5نادہندگان کیخلاف ڈگری جاری

مالیاتی اداروں کے 5نادہندگان کیخلاف ڈگری جاری

لاہور(نامہ نگار )بینکنگ کورٹ نے مالیاتی اداروں کے 5نادہندگان کے خلاف ڈگری جاری کرتے ہوئے ان کی جائیداد نیلام کرنے کاحکم جاری کردیا جن میں تاج ٹیکسٹائل کے ذمہ 1کروڑ 80لاکھ 72روپے، عمر دین کے ذمہ 27لاکھ 12ہزار روپے، مبارک ٹرانسپورٹرکے خلاف 79لاکھ 50ہزار روپے، بلال کے خلاف 33لاکھ 50ہزار روپے جبکہ سعیدکلاتھ ہاوس کے مالک سعیدکے ذمہ 30 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جو انہوں نے مختلف مالیاتی اداروں سے قرض حاصل کرکے مقررہ وقت پررقم ادانہ کی تھی جس پرمالیاتی اداروں نے ان کے خلا ف فاضل عدالت میں دعویٰ جات دائر کررکھے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4