حبس بے جا درخواست کی سماعت کے دوران 1 ماہ کی بچی ماں کے حوالے

حبس بے جا درخواست کی سماعت کے دوران 1 ماہ کی بچی ماں کے حوالے

لاہور( نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعید نے حبس بے جا درخواست کی سماعت کے دوران 1 ماہ کی بچی کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا ہے فاضل عدالت میں درخواست گزار کے بینا خان نے مؤقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کو گھر میں معمولی جھگڑے پر اس کے سسرالیوں نے اسکی ایک ماہ کی بچی چھین کر گھر سے نکال دیا تھاجبکہ بیرون ملک مقیم خاوند تیمور کے گھر والوں نے چند روز قبل معمولی بات پر اسے گھر سے نکالا گیا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ بچی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے گزشتہ روز عدالتی حکم پر تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس کو بچی برآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد عدالت نے بچی کی عمر کومد نظر رکھتے ہوئے اسے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...