ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، راغب حسین نعیمی

ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، راغب حسین نعیمی

لاہور(پ ر) شہید پاکستان حضرت ڈاکٹر علامہ سرفراز احمد نعیمیؒ کا مشن آج بھی زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا سٹی تحریک ایک مشن کا نام ہے ہم اس ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ اس ملک کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون موجود ہے انشاء اللہ اس ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحریک شمالی لاہور کے زیر اہتمام شہید پاکستان حضرت ڈاکٹر علامہ محمد سرفراز احمد نعیمی کی یاد میں منعقد سیمینار میں ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی فرزند شہید پاکستان علامہ محمد سرفراز نعیمی ، مجاہد عبدالرسول قادری صدر پاکستان سنی تحریک لاہور ڈویژن، علامہ رضائے المصطفےٰ صدر تحفظ رسول محاذ پاکستان، محمد علی نقشبندی مفتی حسیب قادری اور دیگر نے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...