پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا خوش آئند ہے، الیاس گجر

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا خوش آئند ہے، الیاس گجر


لاہور ( پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائز پنجاب چوہدری محمد الیاس گجر نے مسلم لیگ ہاؤس صوبائی آفس کنال روڈ ہربنس پورہ میں آئے ہوئے مسلم لیگی کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا آج کا دن تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ،باطل قوتیں مٹی میں مل گئی ہیں پارٹی قائد پرویز مشرف کا نام سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے ای سی ایل سے نام نکالنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے چوہدری الیاس گجر نے کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ سید پرویز مشرف نے ہر محاظ پر اٹھارہ کروڑ عوام کی خاطر عدالتوں کا سامنا کیا، آج پوری اٹھارہ کروڑ عوام کو بہادرمحب وطن کمانڈو کے لیے ہر گلی محلے میں جشن منانا چاہیے۔، دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے اور بے روزگاری لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے ملک کو نکالنے کے لیے پوری قوم کی نظریں سید پرویز مشرف کی طرف لگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد پارٹی قائد کارکنان کے درمیان موجود ہوگا ،

اب سید پرویز مشرف کے سیاسی مخالفین کے غباروں سے ہوا نکل چکی ہے، آئندہ پرویز مشرف کی قیادت میں بہت جلد عوامی حکومت کا قیام ہوگا غریب عوام کو انصاف روزگار تعلیم ان کے گھروں کی دہلیز پر میسر آئیں گی یہی قائد کا مشن ہے۔

یہی عوام کا خواہش ہے اب عوام کو اپنے حقوق کے لیے جوق در جوق آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کرتے ہوئے سید پرویز مشرف کا ساتھ دینا ہوگا اسی میں پاکستان قوم کی آنے والی نسلوں کی بہلائی اور پاکستان کی سلامتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4