سانحہ اچھرہ کی انکوائری کیلئے قائم کئے گئے جوڈیشل کمیشن کیلئے رجسٹرار مقرر

سانحہ اچھرہ کی انکوائری کیلئے قائم کئے گئے جوڈیشل کمیشن کیلئے رجسٹرار مقرر

لاہور( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے سانحہ اچھرہ کی انکوائری کیلئے قائم کئے گئے جوڈیشل کمیشن کیلئے رجسٹرار مقرر کر دیا ہے واضح رہے کہ اچھرہ میں 4 جون کو گھر میں لگنے والی آگ کی وجہ سے 3 کم سن بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے تاہم اس حوالے سے فاضل جج نے واقعہ کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا تھا، سیشن جج نے کمیشن کی معاونت ، انکوائری اور شہادتوں کے ریکارڈ کی نگرانی کے لئے نذیراحمد نیازی کو جوڈیشل کمیشن کا رجسٹرار تعینات کرنے کا حکم جاری کردیاہے جبکہ سیشن جج لاہورجوڈیشل کمیشن کی سربراہی کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...