کراچی ایئر پورٹ سانحہ کے بعد سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی ایئر پورٹ سانحہ کے بعد سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی ہائی ...


لاہور( نامہ نگار ) کراچی ایئر پورٹ سانحہ کے بعد سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ سیشن عدالت میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر \"سکیننگ روم\"کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے ، اس حوالے سے صدر لاہور بار چودھری اشتیاق کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں آنے والے ججز ،وکلاء اور سائلین کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطریہ اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ سول کورٹ اور ضلع کچہری میں بھی سکیننگ رومز بنائے جائیں گے اور ان سکیننگ رومز کی سکیورٹی پر تقریباً 35پولیس اہلکار مامورہوں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...