ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ تسلی بخش قرار
لاہور( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ، زیر التواء مقدمات کو مزید تیزی سے نمٹانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ماڈل ٹاؤن کچہری کے 6 جوڈیشل مجسٹریٹس نے گزشتہ ہفتے کی مقدمات کو نمٹانے اور زیر التواء مقدمات کے حوالے سے رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوائی تھی جسے فاضل جج تسلی بخش قرار دیاہے ، سیشن جج کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹس کی کارکردگی قابل اطمینان ہے ، سیشن جج لاہور نے جوڈیشل مجسٹریٹس شوکت جاوید چیمہ، غلام مصطفی چودھری، امتیاز احمد نور، میاں اعجاز احمد، محمد عمران یوسف، کامران رسول اور صوبیہ صادق چیمہ کو ہدایت کی ہے کہ زیرالتواء مقدمات کو مزید تیزی سے نمٹایا جائے۔