سربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمہ کی سماعت 26جون تک ملتوی

سربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمہ کی سماعت 26جون تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کے مقدمہ کی سماعت 26جون تک ملتوی کردی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر قتل کے دیگر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے فاضل جج نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمہ کی سماعت کی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عامر عرف تانبا اور مدثر نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو قتل کر دیا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے قتل کے مقدمہ کے گواہ نقشہ نویس یونس بخاری کا جزوی بیان قلمبندکیاجبکہ ملزمان نے اپنے وکیل کی عدم حاضری پر جرح محفوظ کرنے کی استدعا کی جسے فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے جرح محفوظ کر لی ہے۔