اظہار تعزیت

اظہار تعزیت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری لٹریسی و غیر رسمی بنیادی تعلیم ڈاکٹر پرویز احمد خان نے ایک بیان میں سینئر صحافی شہباز انور خان کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے ، لواحقین کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے دریں اثناء لٹریسی سیکرٹریٹ میں ایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ عابد کمالوی کی صدارت میں ہوا جس میں سید اسد علی، عمیر احمد خان ، ضمیر علی، الیاس ملک اور عملے کے دیگر ارکان نے شہباز انور خان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4