کئی روز سے زمین پر پڑا خراب ٹرانسفارمر درست کرنے کا مطالبہ

کئی روز سے زمین پر پڑا خراب ٹرانسفارمر درست کرنے کا مطالبہ

لاہور(پ ر) ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان نے بتایا ہے کہ ٹاؤن شپ بلاک نمبر16 بی ون میں رات کے وقت 200کے وی کا ٹرانسفارمر اچانک زور دار دھماکے سے زمین پر آگر ا اس کا گرم کھولتا ہوا تیل زمین پر پھیل گیا دھماکے کی آواز سے اہل علاقہ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے علاقہ میں بجلی کئی گھنٹے بند رہی محمد سرفراز نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا ۔ ٹرانسفارمر کئی دن گزرنے کے باوجود لاوارث پڑا ہوا ہے۔ علاقہ کے مکینوں نے چیف لیسکو آفیسر سے صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...