سانحہ کراچی کے اصل اور درپردہ حقائق منظرعام پر لائے جائیں، ارحم سلیم قادری

سانحہ کراچی کے اصل اور درپردہ حقائق منظرعام پر لائے جائیں، ارحم سلیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چھانگا مانگا (نامہ نگار)بارود والوں کی شکست نوشتۂ دیوار ہے کراچی تھیٹر آف وار بن چکا ہے۔ سانحۂ کراچی کے اصل اور درپردہ حقائق منظرعام پر لائے جائیں دہشت گردوں سے بھارتی اسلحہ اور انجکشن برآمد ہونے پر بھارتی حکومت سے وضاحت مانگی جائے نااہل اور ناکام حکومت اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے دہشت گردی کے خلاف نعروں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے ملک حالت جنگ میں ہے اور جنگی حالات میں ملک کو قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے حکومت، قوم اور دفاعی اداروں کو مل کر سانحۂ کراچی کا جواب دینا ہو گا۔ سانحۂ کراچی کے دوران اے ایس ایس اور رینجرز کے جوانوں نے جرأت کی تابندہ مثال قائم کی۔ پارلیمنٹ کے تمام ممبران کا اپنی تنخواہوں میں اضافے پر متفق ہونا افسوسناک ہے حکومت ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ان خیالات کا اظہار اے ٹی آئی کے نو منتخب مرکزی صدر ارحم سلیم قادری اور اکرم رضوی نے چھانگا مانگا پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا ۔ بجٹ سے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔۔ ایک خاندان کی حکومت کو جمہوریت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اغواء برائے تاوان انڈسٹری بن چکی ہے۔ حکمران قوم کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔ ۔ سکیورٹی فورسز پر تازہ حملوں کے بعد دہشت گردوں سے مذاکرات کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تاخیر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے