حبس بے جا کی دائردرخواست پر 2سالہ بچہ ماں کے حوالے
لاہور( نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے حبس بے جا کی دائردرخواست پر 2 سالہ بچے کوماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے فاضل عدالت میں درخواست گزاررنادیہ اسلم نے مؤقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے سسرالیوں نے 2 ہفتے قبل اس کے کمسن بیٹے احسن کو چھین لیا جبکہ بچہ واپس مانگنے پر وہ دھمکیاں دینے لگے درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ 2 سال قبل اس کے شوہر سمیر کی وفات ہو گئی تھی جس بنا ء پر وہ اپنی ماں کے گھر چلی گئی لیکن اب اس کے سسرالیوں نے بچے کو زبردستی چھین کر اپنے پاس محبوس کررکھا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے جس کے بعد عدالتی حکم پر تھانہ نواں کوٹ پولیس نے بچے کو عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد فاضل جج نے بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔