فرزانہ قتل کیس میں ملوث 4ملزمان کو بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جیل بھجوانے کا حکم

فرزانہ قتل کیس میں ملوث 4ملزمان کو بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جیل بھجوانے کا حکم


لاہور( نامہ نگار )انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد رانجھا نے فرزانہ قتل کیس میں ملوث 4ملزمان کو بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے فاضل عدالت میں گزشتہ روز مذکورہ قتل کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں تھانہ مزنگ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے فرزانہ بی بی کو ہائیکورٹ کے باہر فائرنگ اور اینٹیں مار کر جاں بحق کر دیاگیا تھا جس کا مقدمہ فرزانہ بی بی کے شوہر محمد اقبال کی درخواست پر درج کیا گیا گزشتہ روز فرزانہ کے قتل میں ملوث غلام علی، زاہد اور مظہر اقبال سمیت 4 ملزموں کو ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا، پولیس نے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزموں سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے جس کے بعدفاضل عدالت نے پولیس کا بیان ریکارڈ کر کے ملزمان کو جیل بھجوا دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4