ڈرم ہیلرکے مالک صلاح الدین کیخلاف شہری کا ہرجانے کا دعویٰ

ڈرم ہیلرکے مالک صلاح الدین کیخلاف شہری کا ہرجانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نامہ نگار )شادی کی ویڈیواورتصاویرنیٹ پر ڈاؤن لوڈ کرنے کی دھمکیاں دینے والے بلیک میلرڈرم ہیلرکے مالک صلاح الدین کے خلاف شہری نے 55لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا فاضل جج خواجہ حسن ولی نے ڈرم ہیلر کونوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جون کوجواب طلب کرلیا ہے فاضل عدالت میں درخواست گزارشہاب نے 55لاکھ روپے ہرجانہ کے دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیاہے کہ سائل نے اپنے بھائی کی شادی کی تقریب کے لئے جوہرٹاون میں واقع ڈرم ہیلر سے مہندی،شادی اورولیمہ کے لئے اڑھائی لاکھ روپے میں تصاویرومووی کے لئے بکنگ کروائی اور1لاکھ روپے ایڈوانس بھی ادا کردئیے اورشادی کے بعد بقایارقم بھی ان کے اکاونٹ میں ٹرانسفرکروادی مگرایک ماہ گزرنے کے باوجود اس نے تصاویرومووی فراہم نہیں کی جبکہ میرے بھائی اوراس کی برٹش نیشنل اہلیہ نے بھی واپس جاناہے رابطہ کرنے پرصلاح الدین نے ہمیں بلیک میل کرناشروع کردیا اور مزید اڑھائی لاکھ کی ڈیمانڈ کردی ہے جبکہ انکارپراس نے ہمیں دھمکایا ہے کہ تصاویر و ویڈیویاتو ضائع کردوں گا یا اسے نیٹ پرڈاون لوڈ کردوں گا عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کے خلاف حقوق صارف کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہرجانہ دلوایاجائے ۔