حکومت نے ایک سال کی کارکردگی میں عوام کو مایوسیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، شہزاد طفیل

حکومت نے ایک سال کی کارکردگی میں عوام کو مایوسیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، ...
حکومت نے ایک سال کی کارکردگی میں عوام کو مایوسیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، شہزاد طفیل
کیپشن: SAHZAD TOFIAL

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جوائنٹ سیکرٹری میاں شہزاد طفیل نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی ایک سال کی کارکردگی میں عوام کو بے پناہ مایوسیوں کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا ہے آج کے بجٹ میں بھی عوام کو حکومت سے کوئی امید نہیں ہے کہ وہ انہیں ریلیف دے گی عوام چودھری پرویز الہی کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں جب ملک میں بسنے والا ہر طبقہ خوشحال تھا اور مہنگائی لا قانونیت کا دور دورہ بھی نہیں تھا ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہزاد طفیل نے کہا کہ مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے دوران ہر جماعت نے حکومت کو ایک غیر جمہوری حکومت قرار دیکر اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی بات کی ہے کیونکہ حکومت نے اپنی عوام دشمن پالیسوں سے عوام کے مسائل و مشکلات میں اضافہ کیا ہے وفاقی بجٹ میں اس قدر ٹیکس لگا دئیے گئے ہیں کہ جس کا کوئی حساب ہی نہیں ہے حکومت کا بس نہیں چل رہا ہے کہ وہ غریب عوام کی سانسوں پر بھی ٹیکس لگا دے پنجاب کا بجٹ میٹرو پر لگا دیا گیا لیکن ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے نہ تو بستر ہے نہ ہی ادویات ہیں لیکن حکومت کو سڑکیں بنانے سے ہی فرصت نہیں ہے