قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال کےلئے ڈاکٹر ثمینہ کا نام بھیجنے کے خلاف سینئر ڈاکٹروں کا احتجاج

قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال کےلئے ڈاکٹر ثمینہ کا نام بھیجنے کے ...

لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے لئے ڈاکٹر ثمینہ کا نام بھیج دیا ہے جس کے خلاف ہسپتال میں موجود گریڈ19اور20کے سینئر ڈاکٹروں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ ملک ستمبرمیں مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ انظامیہ نے ہسپتال میں موجود سینئر ڈاکٹروں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک ایسی ثمینہ نامی ڈاکٹر کا نام قائم مقام ایم ایس کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کو بھیج دیا ہے جو ایم ایس لگنے کے لئے موجود قابلیت پر پورا نہیں اترتی ہے اور نہ ہی ان کے پاس ایڈمنسٹریشن کا تجربہ ہے ۔اس کے خلاف سینئر ڈاکٹروں نے احتجاج کیا ہے ۔انہوں نے سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ثمینہ کو قائم مقام ایم ایس نہ لگایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...