ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری اسلامی میں قطعی جائز نہیں ہے،میاں مقصود

ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری اسلامی میں قطعی جائز نہیں ہے،میاں مقصود

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی روزہ مرہ اشیاءکی قیمتوں میںکئی گنا اضافہ کر دیا جاتاہے ناجائز اضافہ خوری بحثیت مجموعی ہماری قوم کا مذاج بن چکا ہے حالانکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری اسلامی میں قطعی جائز نہیں ہے مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کی خیر خواہی چاہتا ہے جبکہ ہمارا ملک پاکستان جوکہ ایک اسلامی فلاحی ریاست کی نبیاد پر معرض وجود میں آیا انھوں نے کہاکہ قائد کے ارشادات پر عمل کرنا تو دور کی بات ہے ہم خود اپنے بنائے ہوئے قوانین پر عمل درآمد نہیں کرتے انھوں نے مذید کہا کہ رمضان المبارک میں رمضان بازاروں کا قیام خوش آئند بات ہے لیکن ان بازاروں کو کنٹرول کرنےوالے عناصر ٹھنڈے کمروں سے باہر نہیں نکلتے ۔بازاروں میں بظاہر اشیاءکی لسٹ تو کم قیمت پر لگا دی جاتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد کرنے اور کروانے کا کوئی ضابطہ نہیں ہوتا ان بازاروں میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ گھٹیا اور غیر معیاری اشیاءفروخت کے لیے لائی جاتی ہیں اوربظاہر لگتا یہ ہے کہ ایک مافیا ان سارے بازاروں کو کنٹرول کرتاہے اور اپنی من مرضی کے مطابق اشیاءکو فروخت کرتا ہے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح دیگر مذاہب کے متبرک ایام میں اشیاءکی قیمتوں میں کئی گنا کمی کردی جاتی ہے اسی طرح یہاں بھی اس اچھی روایت کو پروان چڑھایا جائے انھوں نے کہا کہ حکومت بھی اپنے متبر ک ایام میں روز مرہ اشیاہ کی مجموعی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرئے تاکہ لوگوں کو چند مخصوص جگہوں کے علاوہ قریب سے بھی اشیاءسستے نرخوں مہیا ہو سکیں ۔                

مزید : میٹروپولیٹن 1